شمالی بھارت

بہار بی جے پی صدر کی ڈگری فرضی

جنتادل یو کے رکن قانون ساز کونسل اور ترجمان اعلیٰ نیرج کمار نے پیر کے دن کہا کہ بی جے پی بہار یونٹ کے صدر سمراٹ چودھری کی ڈگری فیک ہے۔

پٹنہ: جنتادل یو کے رکن قانون ساز کونسل اور ترجمان اعلیٰ نیرج کمار نے پیر کے دن کہا کہ بی جے پی بہار یونٹ کے صدر سمراٹ چودھری کی ڈگری فیک ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول گاندھی میں کوئی صلاحیت نہیں۔ جنتادل یوکا پلٹ وار
افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔ جنتادل یو کی وضاحت
نتیش کمار کو کشواہا کے بی جے پی سے ربط میں ہونے کا شبہ

انہوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرون 72گھنٹے وضاحت کریں ورنہ وہ انہیں بے نقاب کردیں گے۔ الیکشن حلف نامہ کے حوالہ سے نیرج کمار نے کہا کہ سمراٹ چودھری نے 2005 میں الیکشن کمیشن میں جو حلف نامہ داخل کیا اس میں اپنا نام راکیش کمار ولد شکونی چودھری لکھا تھا۔

2010 میں انہوں نے سمراٹ چودھری عرف راکیش کمار ولد شکونی کے نام سے حلف نامہ دیا۔ 2020 کے الیکشن میں انہوں نے اپنا نام سمراٹ چودھری ولد شکونی چودھری لکھا۔ یہ سوال اس لئے اہم ہے کہ سمراٹ چودھری نے کیلیفورنیا پبلک یونیورسٹی سے ڈی لٹ کی ڈگری لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیرج کمار نے کہا کہ ہم نے جب امریکی یونیورسٹیوں کو تلاش کیا تو ہمیں کیلیفورنیا پبلک یونیورسٹی نہیں ملی۔ یہ کونسی نئی یونیورسٹی ہے؟ آپ نے ڈگری لی ہے لیکن کونسا گریڈ ملا ہے۔ سمراٹ چودھری امریکہ سے ڈگری یافتہ نہایت لائق شخص ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ہم نے آپ کی مارکس شیٹ اور رول نمبر تلاش کیا لیکن وہ ہمیں نہیں ملا۔

ہم نے آکسفورڈ یونیورسٹی‘ ہارورڈ یونیورسٹی‘ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے بارے میں سنا ہے لیکن کیلیفورنیا پبلک یونیورسٹی نام کی کسی بھی یونیورسٹی کے بارے میں سننے میں نہیں آیا۔ سمراٹ چودھری جی آپ نے کیلیفورنیا پبلک یونیورسٹی کا نام لکھاہے‘ ایسی یونیورسٹی فرضی ہے۔

نیرج کمار نے کہا کہ آپ امریکہ کی کسی بھی یونیورسٹی ویب سائٹ میں EDU لکھا پائیں گے جبکہ سمراٹ چودھری نے اپنے حلف نامہ میں اس کے بجائے US لکھا ہے۔ بی جے پی قائد پر طنز کرتے ہوئے نیرج کمار نے کہا کہ وہ زمانہ ئ طالب علمی میں گیمس پر وقت صرف کرتے تھے۔

سمراٹ چودھری جی اب آپ پبلک لائف میں ہیں‘ کتنے سیاسی کھیل کھیلیں گے۔ ہم نے مشہور یونیورسٹی کا نام سنا ہے جو دی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کہلتی ہے ہم نے کیلیفورنیا پبلک یونیورسٹی کا نام نہیں سنا۔

ہمارا ملک پہلے ہی وزیراعظم نریندر مودی‘ امیت شاہ‘ اسمرتی ایرانی‘ونود تاؤڑے وغیرہ کی فیک ڈگریوں کے باعث تکلیف دہ صورتِ حال کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیٹکل سائنس (سیاسیات) میں ایم اے پاس کیا ہے لیکن کیا کوئی ”انٹائر پولیٹکل سائنس“پاس کرتا ہے۔

a3w
a3w