حیدرآباد میں موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر اور اطرافی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے
حیدارباد : پیر کی شام شدید بارش کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور دفاتر، کالجوں سے واپس جانے والے شہریوں کو گھنٹوں سڑکوں پر پھنسنا پڑا۔ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جس سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر اور اطرافی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بلدیاتی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں اور پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے الرٹ پر ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔