حیدرآباد

حیدرآباد میں امریکی کمپنی کے مرکز کا افتتاح

ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ رقبہ پر محیط یہ مرکز1,200 ملازمین کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ مرکز ہندوستان میں دی ہارٹ فورڈ کے ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

حیدرآباد: امریکہ کی سرکردہ بیمہ کمپنی دی ہارٹ فورڈ نے پیر کو حیدرآباد میں اپنے گلوبل ٹکنالوجی سنٹرکا افتتاح کر کے ہندوستان میں قدم رکھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

شہرحیدرآباد کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع اس جدید ترین مرکز کا افتتاح تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی ڈی سریدھر بابو نے کیا۔


ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ رقبہ پر محیط یہ مرکز1,200 ملازمین کی گنجائش رکھتا ہے۔ یہ مرکز ہندوستان میں دی ہارٹ فورڈ کے ٹکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔

اس مرکز کے ذریعہ کمپنی عالمی سطح پر اپنی ڈیجیٹل سرگرمیوں، انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے گی۔


اس موقع پر وزیر سریدھر بابو نے کمپنی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اب عالمی ٹکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک پسندیدہ منزل بن چکا ہے اور اس طرح کے مراکز کے قیام سے مقامی ہنرمندوں کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔