دہلی
Herald House seizure: نیشنل ہیرالڈ کیس، اثاثے قبضے میں لینے ای ڈی کی نوٹسیں
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے کانگریس پر زیرکنٹرول اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ(اے جے ایل) کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ضبط کردہ 661 کروڑ روپئے مالیتی غیرمنقولہ اثاثوں کوقبضہ میں لینے کی نوٹسیں جاری کردی ہیں۔

Herald House seizure: نئی دہلی (پی ٹی آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے ہفتہ کے دن کہا کہ اس نے کانگریس پر زیرکنٹرول اسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ(اے جے ایل) کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ضبط کردہ 661 کروڑ روپئے مالیتی غیرمنقولہ اثاثوں کوقبضہ میں لینے کی نوٹسیں جاری کردی ہیں۔
وفاقی ایجنسی نے کہا کہ اس نے ہیرالڈہاؤس‘ آئی ٹی او(دہلی) باندرہ(ممبئی) اور اے جے ایل بلڈنگ بشیشورناتھ روڈ لکھنو پر جمعہ کے دن نوٹسیں چسپاں کردیں۔
نوٹس میں کہاگیاکہ عمارتیں خالی کردی جائیں یا کرایہ (ممبئی کی عمارت کے معاملہ میں) ای ڈی میں جمع کرایاجائے۔