قومی

بہار میں کشتی حادثہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں:تیجسوی

بہار کے قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے دن مطالبہ کیا کہ ریاست کے ضلع ویشالی میں کشتی ڈوبنے کی تحقیقات اعلی سطح پر کرائی جائیں کہاجاتاہے کہ اس حادثہ میں کم از کم13 افراد بشمول بچے ہلاک ہوگئے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) بہار کے قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے دن مطالبہ کیا کہ ریاست کے ضلع ویشالی میں کشتی ڈوبنے کی تحقیقات اعلی سطح پر کرائی جائیں کہاجاتاہے کہ اس حادثہ میں کم از کم13 افراد بشمول بچے ہلاک ہوگئے۔

آر جے ڈی قائد نے کہاکہ یہ واقعہ انتہائی المناک ہے۔ انہوں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ حادثہ کی وجوہات کا پتہ چلے اور جوابدہی طے ہو۔

انہو ں نے چیف منسٹر سمراٹ چودھری پر تنقید کی کہ وہ متاثرہ کنبوں سے ملنے نہیں گئے۔ ضلع ویشالی کے راگھو پور علاقہ میں ایک کشتی جس میں 15 تا20 افراد سوار تھے‘دریا گنگا میں ڈوب گئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔