ملک میں ایچ ایم پی وی کیسس میں اضافہ، ریلوے اسٹیشنس اور ایرپورٹس پر اسکریننگ کا آغاز
ایچ ایم پی وی بنیادی طور پر سانس کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ وائرس کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کے لیے خطرناک ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور پہلے سے بیمار افراد میں اس کا پھیلاؤ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
نئی دہلی: ملک میں ایچ ایم پی وی (HMPV) کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک اس وائرس کے 7 کیسز مثبت آئے ہیں۔ کیسز کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے الرٹ جاری کیا ہے اور ریلوے اسٹیشنز اور ایرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کے احکامات دیے ہیں۔
ہریانہ کے وزیر صحت آر ٹی سنگھ راؤ نے بتایا کہ ایچ ایم پی وی انفیکشن کے بڑھتے خطرہ کے پیش نظر تمام سول سرجنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اگرچہ ہریانہ میں اب تک ایک بھی ایچ ایم پی وی کیس درج نہیں ہوا، لیکن حکومت نے صحت کے محکمے کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔
ایچ ایم پی وی کے خطرہ کے پیش نظر حکومتوں نے نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔ ریلوے اسٹیشنس، ایرپورٹس اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ کھانسی اور زکام کے مریضوں کے لیے خاص ہدایات دی گئی ہیں، جن کے تحت ان مریضوں کی اسکریننگ کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں میں آئسولیشن وارڈز بھی تیار کیے گئے ہیں۔