وزیر داخلہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں بال بال بچ گئے
پائلٹ نے مہارت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی۔ اس حادثہ میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔
پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدرو وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندرمودی کے خاص دوست امیت شاہ جلسہ سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثہ میں بال بال بچ گئے۔
میڈیا کے مطابق 59 سالہ وزیر داخلہ امیت شاہ بہار میں انتخابی مہم کے دوران اُن کا ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے وقت پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔
تاہم پائلٹ نے مہارت اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے پرواز بھرلی۔ اس حادثہ میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو کچھ نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ 5 سال قبل بھی امیت شاہ اپنے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر گئے تھے اور انھیں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔
بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی اورچیف منسٹر نتیش کمار کی جماعت ’جے ڈی یو‘ نے انتخابی اتحاد کیا ہے۔ 17 نشستوں پر بی جے پی جب کہ 16 جے ڈی یو کا امیدوار ہے۔
ہندوستان میں عام انتخابات کے 7 مرحلوں میں سے 2 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تمام مراحل یکم جون کو ختم ہو جائیں گے جب کہ 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔