مہاراشٹرا

شیوسینا سے تیر کمان کوئی بھی نہیں چھین سکتا: اُدھو ٹھاکرے

عوام نے اگر ان کی پارٹی کے حق میں فیصلہ نہ دیا تو وہ اسے قبول کرلیں گے۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ 16 باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قراردینے کی درخواست کا فیصلہ سپریم کورٹ میں 11جولائی کو ہونے والا ہے۔

ممبئی: شیوسینا صدر اُدھو ٹھاکرے نے جمعہ کے دن کہا کہ کوئی بھی ان کی پارٹی کا نشان ”تیر کمان“ نہیں چھین سکتا۔ باندرہ میں اپنے بنگلہ ماتوشری میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پارٹی کے باغیوں اور بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ مہاراشٹرا میں وسط مدتی انتخابات کا سامنا کریں۔

 عوام نے اگر ان کی پارٹی کے حق میں فیصلہ نہ دیا تو وہ اسے قبول کرلیں گے۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ 16 باغی ارکان اسمبلی کو نااہل قراردینے کی درخواست کا فیصلہ سپریم کورٹ میں 11جولائی کو ہونے والا ہے۔

یہ فیصلہ نہ صرف شیوسینا کے مستقبل کا بلکہ ملک کی جمہوریت کا بھی فیصلہ کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ازروئے قانون کوئی بھی شیوسینا سے اس کا نشان تیر کمان نہیں چھین سکتا۔ میں یہ بات ماہرین ِ دستور کی رائے لینے کے بعد کہہ رہا ہوں۔