جرائم و حادثات

آندھرا پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، 8 افراد ہلاک

حادثہ کے وقت اے پی ایس آر ٹی سی بس چتور سے پلمنیر جا رہی تھی۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں چتور کے سرکاری اسپتال بھیجا گیا۔

چتور: آندھرا پردیش کے ضلع چتور کے بنگلورو پالم میں موگلی گھاٹ روڈ پر جمعہ کو آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کی بس اور لاری کے درمیان ٹکر میں 8 افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کے وقت اے پی ایس آر ٹی سی بس چتور سے پلمنیر جا رہی تھی۔ اس حادثے میں آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں چتور کے سرکاری اسپتال بھیجا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔دریں اثناء چتور کے کلکٹر سمیت کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔