بین الاقوامی
یمن میں فوجی کیمپ پر حوثی باغیوں کا حملہ،20 ہلاک
ایران نواز حوثی باغیوں نے پیر کے دن جنوبی یمن میں سرکاری فورسس کے فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ کم از کم 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔ دو یمنی فوجی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
قاہرہ (اے پی) ایران نواز حوثی باغیوں نے پیر کے دن جنوبی یمن میں سرکاری فورسس کے فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ کم از کم 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔ دو یمنی فوجی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
باغیوں نے العالم ملٹری کیمپ پر بلیسٹک میزائل فائر کئے۔ اس حملہ میں کم ازکم24 فوجی زخمی ہوگئے۔ یمن کی بین الاقوامی مسلمہ حکومت کے دو فوجی عہدیداروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی کیونکہ وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔
حالیہ عرصہ میں لڑائی میں جو شدت آئی ہے اس میں یہ ایک ہلاکت خیز ترین حملہ ہے۔