بین الاقوامی
ہند۔ امریکہ تجارتی معاملت کو بہت جلد قطعیت:روبیو
امریکہ‘ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاملت کو قطعیت دینے کے بے حد قریب ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) امریکہ‘ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاملت کو قطعیت دینے کے بے حد قریب ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔
انہوں نے منگل کو ہندوستان کے دورہ سے ایک دن قبل کہاکہ ہم فی الحال تجارتی معاملت کو قطعیت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم اس کے بے حد قریب ہیں۔
روسی تیل اور گیاس کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ امریکہ کو چند ماہ کے لیے تحدیدات برخواست کرناپڑا تھا کیونکہ عالمی سپلائی اور دام پر اثر پڑرہاتھا۔ہمیں ان سب ہی چیزوں سے نمٹنا ہے۔