ایشیاء

جنوبی ایران میں آئل ریفائنری میں زبردست آگ

ریفائنری کے تعلقات عامہ کے دفتر کے ڈائریکٹر نصیر بابائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ کل سہ پہر تین بجے کے قریب لگی۔

تہران: ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس میں ایک آئل ریفائنری میں پیر کو زبردست آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریفائنری کے تعلقات عامہ کے دفتر کے ڈائریکٹر نصیر بابائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ کل سہ پہر تین بجے کے قریب لگی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ویڈیو: چین کے شاپنگ مال میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ، 16 ہلاک
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر

بابائی نے کہا کہ آگ آفتاب آئل ریفائننگ کمپنی کی تین پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کرنے کی سہولیات میں دھماکے سے لگی، انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ امدادی کاموں کے لیے ایمبولینس اور ایک ہیلی کاپٹر کو موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اطلاع دی ہے کہ آگ میں اب تک آٹھ فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک شدید جھلس گیا ہے۔