تلنگانہ

شوہر کی بے وفائی اور نئی دھوکہ دہی: خاتون کو دوسرے شخص سے دھمکیاں ملنا!

جب خاتون تین ماہ کی بچی کو لے کر ہریش کے گھر پہنچی تو اس کے والدین اور بہن نے اسے دھمکایا اور کہا کہ اگر وہ دوبارہ یہاں آئی تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا۔

حیدرآباد: شوہر کے دھوکہ کی شکارخاتون کو اس کے قریبی رشتہ دار نے شادی کا وعدہ دے کردغابازی کی اورلڑکی کی پیدائش کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس سلسلہ میں متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے تروملایاپالم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی کی چار سال پہلے شادی ہوئی تھی، لیکن صرف 16 دن بعد اس کا شوہر کسی اور خاتون کے ساتھ بھاگ گیا۔

اس کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے لگی اور وہیں زندگی گزار رہی تھی۔ گزشتہ دو سالوں سے آریکوڈو کے رہنے والے اس کے خالہ زاد بھائی سی ہریش کا ان کے گھر آنا جانا لگا رہا۔

اس دوران اس نے خاتون سے محبت کا اظہار کیا اور اسے یقین دلایا کہ وہ اس سے شادی کرے گا۔اسی دوران دونوں کے درمیان جسمانی تعلق قائم ہو گیا، جس کے نتیجہ میں خاتون حاملہ ہو گئی اور اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا لیکن لڑکی کی پیدائش کے بعد ہریش نے اس سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ لڑکی اس کی نہیں ہے۔

جب خاتون تین ماہ کی بچی کو لے کر ہریش کے گھر پہنچی تو اس کے والدین اور بہن نے اسے دھمکایا اور کہا کہ اگر وہ دوبارہ یہاں آئی تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا۔