کھیل

ایشیاکپ: ہندوستان کی خراب شروعات

کپتان روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کریا۔ روہت کے آؤٹ ہوتے ہی ویراٹ کوہلی میدان میں آئے۔ شاہین شاہ افریدی نے اپنے تیسرے اوور کی تیسری ہی گیند میں ویراٹ کوہلی کو بھی کلین بولڈ کردیا۔

پالے کیلے: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے ایشیا کپ گروپ اے کے میاچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میاچ کے شروعات کے ساتھ ہی پانچویں اوور میں ہندوستان کپتان روہت شرما کی وکٹ کھودی۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی

کپتان روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کریا۔ روہت کے آؤٹ ہوتے ہی ویراٹ کوہلی میدان میں آئے۔ شاہین شاہ افریدی نے اپنے تیسرے اوور کی تیسری ہی گیند میں ویراٹ کوہلی کو بھی کلین بولڈ کردیا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کے گروپ اے مقابلے میں ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

روہت نے ٹاس کے بعد کہا، "ہم پہلے بلے بازی کرنے جا رہے ہیں۔ آسمان میں تھوڑے بادل ہیں لیکن اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ سکتے۔ اچھا کرکٹ کھیلنا ہے، آپ کو چیلنج کو قبول کرنا ہوگا، صورتحال کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ہمارے پاس کچھ وقت کی چھٹی تھی۔ ہر کوئی بنگلورو میں ان پریکٹس سیشنز اور چیلنجوں کے لیے تیار تھا۔ دیکھتے ہیں کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اچھے مخالفین کے ساتھ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

” دن کے آخر میں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ ائیر واپس آ گئے ہیں، بمراہ واپس آ گئے ہیں اور ہم تین تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دو اسپنر ہیں، کلدیپ (یادو) اور (رویندرا) جڈیجہ۔”

قابل ذکر ہے کہ سوریہ کمار یادو اور محمد شامی اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان نے جسپریت بمراہ اور محمد سراج کا ساتھ دینے کے لیے شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں رکھا ہے، جب کہ ایشان کشن وکٹ کیپر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، ہم نے یہاں بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ہمیں کنڈیشنز کا علم ہے، ٹاپ ٹیمیں کھیل رہی ہیں اس لیے ایشیا کپ بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہم اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔

 ہم اسی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کوئی تبدیلی نہیں، اس میچ میں جذبات عروج پر ہوں گے، ہم پرسکون رہنے کی کوشش کریں گے۔”

انڈیا الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد سراج۔

پاکستان الیون: فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف۔