شوہر کی قاتل بیوی اور اُس کے بوائے فرینڈ کو عمر قید وجرمانہ کی سزا ء
پولیس پریس نوٹ کے بموجب عمر کالونی پہاڑی شریف کے رہنے والے محمد سلیم کو ان کی بیوی 26 سالہ شاہین بیگم اور شاہین بیگم کے عاشق محمد یوسف خان ساکن شاستری کالونی نے سال 2017 میں چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا اور نعش کو دفن کردیا تھا۔
حیدرآباد: ضلع سنگاریڈی کورٹ نے آشنا اور داشتہ کو شوہر کا قتل کرنے کے الزام میں عمر قید اور فی کس 4 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب عمر کالونی پہاڑی شریف کے رہنے والے محمد سلیم کو ان کی بیوی 26 سالہ شاہین بیگم اور شاہین بیگم کے عاشق محمد یوسف خان ساکن شاستری کالونی نے سال 2017 میں چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا اور نعش کو دفن کردیا تھا۔
محمد سلیم کے رشتہ داروں نے شبہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں پہاڑی شریف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس وقت کے پہاڑی شریف انسپکٹر ایم لکشمی کانت ریڈی نے نعش کو قبر سے نکلواکر پوسٹ مارٹم کروایا تھا جس میں پتہ چلا کہ چاقو کے حملہ سے محمد سلیم کی موت واقع ہوئی تھی۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے کرائم نمبر 271/2017 میں دفعات 302/2027,182R/W 34 IPC کے تحت دنوں ملزمین کو گرفتار کرلیا اور اس وقت کے سب انسپکٹر پولیس محمد مقبول جانی نے انسپکٹر کی نگرانی میں تحقیقات کی تھی آج عدالت نے ملزمین کو عمر قید اور جرمانہ عائد کردیا۔