حیدرآباد: خیریت آباد گنیش کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر 70 فٹ اونچی مورتی
مشہور خیریت آباد گنیش مورتی اس سال 70 فٹ بلند ہوگی جو پچھلے سال کی 63 فٹ کی مورتی سے 7 فٹ زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خیریت آباد کی گنیش مورتی کی اس مرتبہ 70 ویں سالگرہ ہوگی اس لئے اس مرتبہ 70 فٹ مورتی بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: مشہور خیریت آباد گنیش مورتی اس سال 70 فٹ بلند ہوگی جو پچھلے سال کی 63 فٹ کی مورتی سے 7 فٹ زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خیریت آباد کی گنیش مورتی کی اس مرتبہ 70 ویں سالگرہ ہوگی اس لئے اس مرتبہ 70 فٹ مورتی بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی مقاصد کے پیش نظر اس مرتبہ خیریت آباد کی گنیش مورتی نامیاتی رنگوں اور مٹی سے تیار کی جائے گی۔
کمیٹی کے کلیدی منتظم سنگاری راج کمار نے بتایا کہ اس سال ہم ایودھیا کی طرح بالا راموڈو بھی بنا رہے ہیں۔ سرینواس کلیانم اور شیوا پارواتھولا کلیانم بھی ہوں گے۔
اس سال کی مورتی کا تھیم سری سپتامکھا مہا شکتی گنپتی ہے۔
مورتی کی تعمیر پر 80 سے 90 لاکھ روپے کے درمیان لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 70 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے تہوار کے پیش نظر اخراجات ابتدائی تخمینوں سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔
ممبئی، تامل ناڈو، اڈیشہ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تقریباً 150 کارکن گنیش چتورتھی سے تین چار دن قبل مورتی کی تکمیل کو یقینی بنانے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ1954 میں ایک فٹ کی مورتی کے ساتھ اپنے قیام کے بعد سے خیرت آباد گنیش نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے جو ہر سال ملک بھر سے عقیدت مندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔