سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ببروں کا پیچھا کرنے پر 3 افراد گرفتار

گجرات کے ضلع جوناگڑھ کی گر وائیلڈ لائف سینکچوری میں اپنی گاڑیوں کے ذریعہ پیچھا کرتے ہوئے ببروں کو ہراساں کرنے اور موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جوناگڑھ: گجرات کے ضلع جوناگڑھ کی گر وائیلڈ لائف سینکچوری میں اپنی گاڑیوں کے ذریعہ پیچھا کرتے ہوئے ببروں کو ہراساں کرنے اور موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ 6 ملزمین میں حکام نے 3 کو جمعہ کے دن گرفتار کرلیا۔ ان کا تعلق راجستھان سے بتایا گیا ہے۔ ببروں کا پیچھا کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئی تھیں۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے بموجب امکان غالب ہے کہ یہ ویڈیوز 2 ہفتے قبل شوٹ کی گئی ہوں گی۔ ویڈیو میں بعض افراد 2 گاڑیوں میں ببروں کا پیچھا کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایک شخص 4 پہیہ گاڑی کے بونیٹ پر بیٹھا ہے جبکہ بعض ملزمین دیہی سڑک پر خطرناک حد تک ببروں کے قریب گاڑی لے جاتے ہوئے موبائل فون پر ویڈیو شوٹنگ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ 3 ملزمین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ببروں کو ہراساں کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے۔

گرفتاری وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر ہوئی۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے کہا کہ سیاحوں سے میری اپیل ہے کہ وہ ببروں کو غیرقانونی طورپر دیکھنے یا ان کا پیچھا کرنے جنگل جانے سے باز رہیں۔ انہیں سفاری میں جانا چاہئے۔

گجرات ایشیائی ببروں کا واحد ٹھکانہ ہے۔ 2020کی گنتی کے مطابق ریاست میں 674 ببر ہیں۔ 2015 کی گنتی کے مقابلہ ان کی تعداد 29 فیصد بڑھی ہے۔

a3w
a3w