سوشیل میڈیا

حیدرآباد: دیوالی کے موقع پر سیل فون ٹاور میں لگی آگ

اس واقعہ کے نتیجہ میں یہ سل ٹاور جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔ سل ٹاور کے اطراف رہنے والے پٹاخے جلارہے تھے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: دیوالی کے موقع پر سل ٹاور میں اچانک آگ لگ گئی جس سے شہریوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

یہ چونکادینے والا واقعہ شہرحیدرآباد کے کلیان نگروینچرتری، موتی نگربورابنڈہ میں پیر کی شب پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق پٹاخہ جلانے کے دوران پٹاخہ کے لگ جانے کے نتیجہ میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے یہ واقعہ پیش آیا۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں یہ سل ٹاور جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔ سل ٹاور کے اطراف رہنے والے پٹاخے جلارہے تھے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سل ٹاور میں آگ دیکھ کر راہگیروں اور مقامی افراد نے اپنے سل فونس میں اس کی ویڈیو کو قید کرلیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والوں نے اس پر فکرمندی کااظہا رکیا۔

a3w
a3w