حیدرآباد

سکریٹریٹ کے گنبد منادر کے طرز پر تعمیر، حکومت کی وضاحت

ان گنبدوں کو کاکتیہ عہد میں نظام آباد میں تعمیر کردہ نیل کنٹیشور سوامی مندر کے گوپورم اور ونپرتی کے راجہ، راجہ پرساد کے محل کے ڈیزائن اور سارنگ پور گجرات کی ہنومان مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا تھا کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت سے نظام کی تہذیب اجاگر ہوتی ہے۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ بی جے پی کے تبصرہ سے پیدا تنازعہ کے درمیان حکومت تلنگانہ نے وضاحت کی کہ ریاست کے سکریٹریٹ کی نئی عمارت کے گنبدوں کو گجرات کے سارنگ پور میں واقع ہنومان مندر کے بشمول دیگر منادر کے طرز پر تعمیر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت
تلنگانہ میں تنہا کامیابی حاصل کرنے بی جے پی کو شاں: ترون چگھ
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی

 ان گنبدوں کو کاکتیہ عہد میں نظام آباد میں تعمیر کردہ نیل کنٹیشور سوامی مندر کے گوپورم اور ونپرتی کے راجہ، راجہ پرساد کے محل کے ڈیزائن اور سارنگ پور گجرات کی ہنومان مندر کے طرز پر تعمیر کیا گیا۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا تھا کہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت سے نظام کی تہذیب اجاگر ہوتی ہے۔

 بھگوا جماعت کے اس متنازعہ تبصرہ کے بعد ریاستی حکومت کی وضاحت کو خاص اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی سربراہ بنڈی سنجے نے دھمکی دی کہ آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار آنے کے بعد بی جے پی، ان گنبدوں کو منہدم کردے گی۔

انہوں نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کی صورت میں بی جے پی، اس نئے سکریٹریٹ سے حکمرانی نہیں کرے گی کیونکہ یہ نئی عمارت، ہندوستانی کلچر کی عکاسی نہیں ہے۔ عہدیداروں کے مطابق اس شاندار کامپلکس میں 4اقسام کے گنبد تعمیر کئے گئے ہیں۔

 اے ٹائپ (قسم) کے گنبد23.6 فٹ قطر کے ہیں جبکہ بی ٹائپ کے گنبد 31 فٹ قطر کے ہیں۔ سی ٹائپ گنبد کا قطر21.6 فٹ ہے۔ اس طرح ڈی ٹائپ کے بڑے گنبدوں کا قطر سب سے زیادہ54.8 فٹ ہے۔ ان گنبدوں کی تعمیر میں 90 ٹن لوہے کا استعمال کیا گیا ہے۔ مین بلڈنگ پر2 باہو بلی گنبد تعمیر کئے گئے ہیں۔

یہ دونوں گنبد، تاج محل اور گول گنبد کے طرز پر بنائے گئے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ34گنبدوں، قومی نشان(ببر کے چہروں والے) دو بڑے گنبدوں پر نصب کیا گیا ہے۔ جو اس نئے سکریٹریٹ پر تاج کی طرح ہے۔ مین165 فٹ بلند2 گنبد ہیں۔ سکریٹریٹ کے اگلے اور پچھلے حصہ میں ایک، ایک گنبد تعمیر کی گئی۔ پہلی بار کسی سرکاری عمارت پر اتنے بڑے گنبد تعمیر کئے گئے ہیں۔