حیدرآباد
حیدرآباد: فنکشن ہال میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس واقعہ میں فنکشن ہال میں لگایا گیا سجاوٹی سامان جل کرمکمل طورپر خاکسترہوگیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے سلطان بازار علاقہ میں وی وی فنکشن ہال میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔اس واقعہ میں فنکشن ہال میں لگایا گیا سجاوٹی سامان جل کرمکمل طورپر خاکسترہوگیا۔
یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا پھرپٹاخوں کے نتیجہ میں آگ لگی، اس واقعہ کی جانچ فائربریگیڈ کے عہدیدار کررہے ہیں۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھرکسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ اس واقعہ میں بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔پولیس نے اس فنکشن ہال کا معائنہ کیا اور جانچ شروع کردی۔