حیدرآباد
حیدرآباد: پلاسٹک گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا۔آگ کو قابو میں کرنے کے لئے فائر بریگیڈ کے عملے نے دو فائر انجنوں کی مدد سے کوششیں کیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے حیات نگر کی لکشمی پریہ کالونی میں واقع ایک پلاسٹک گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی افراد کی اطلاع پر فائربریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا۔آگ کو قابو میں کرنے کے لئے فائر بریگیڈ کے عملے نے دو فائر انجنوں کی مدد سے کوششیں کیں۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق تقریباً 20 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔