حیدرآباد

حیدرآباد:بس میں کنڈکٹر سے خاتون کی بدکلامی اورلات مارنے کی ویڈیو وائرل

شہرحیدرآباد کے حیات نگر میں آرٹی سی بس میں ایک خاتون کی جانب سے کنڈکٹر سے بدکلامی،اس پر تھوکنے اور اس کو لات مارنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے حیات نگر میں آرٹی سی بس میں ایک خاتون کی جانب سے کنڈکٹر سے بدکلامی،اس پر تھوکنے اور اس کو لات مارنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی

اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس کنڈکٹر نے ٹکٹ کیلئے 500روپئے دینے پر ریزگاری(چلر)نہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے بس سے اترنے کیلئے اصرار کیا۔تفصیلات کے مطابق حیات نگر بس ڈپو 1کے کنڈکٹر کے ساتھ یہ واردات پیش آئی جس کی ویڈیو بس میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بنائی۔

خاتون نے کہا کہ وہ بس میں سوار ہوئی اورٹکٹ کیلئے 500روپئے کی نوٹ کنڈکٹر کو دی جس پر کنڈکٹر نے ریزگاری نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے اس کو بس سے اترجانے کا مشورہ دیا جس پر اس خاتون نے کنڈکٹر پر شدید برہمی کااظہار کیا، اس سے بدکلامی کی اور اس کو لات بھی ماری۔

https://twitter.com/PakkaTelugu_com/status/1752557190748225854

اس واقعہ کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی کئی افرادنے اس ویڈیو کو منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)وی سی سجنار کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے خاتون کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔آرٹی سی نے اس واقعہ کی مذمت کی اورایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں شکایت کی۔

پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔آرٹی سی حکام نے کہاکہ اس طرح کے واقعہ کو برداشت نہیں کیاجائے گااور اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔