تلنگانہ

حیدرآباد اور دیگر مقامات پر درجہ حرارت45 ڈگری سے زائد درج

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر دھوپ کی شدت برقرار ہے۔کئی مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری درج کیاگیا۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر دھوپ کی شدت برقرار ہے۔کئی مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ شدت مزید تین تاچار دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سوریا پیٹ، نلگنڈہ، کریم نگر، کوتہ گوڑم، جگتیال، کھمم، محبوب آباد اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے مشورہ دیا کہ صبح 11 بجے سے 3 بجے کے درمیان عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ ان اوقات کے دوران دھوپ کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

صرف ضروری کام پر ہی گھروں سے باہر نکلنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔

ساتھ ہی مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

ضعیف افراد اور بچوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔