حیدرآباد
حیدرآباد: گاڑی سواروں میں انوکھے اندازمیں بیداری
حادثات کی روک تھام کے لئے بیگم پیٹ چوراہے پر یمراج اور چترگپت کے بھیس میں افراد نے گاڑی سواروں کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: ٹریفک اصولوں پرشہریوں کی جانب سے عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے ان میں انوکھے اندازمیں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔
شہرحیدرآباد کی بیگم پیٹ ٹریفک پولیس نے نپان کمپنی کے ساتھ مل کر یہ انوکھاپروگرام منعقدکیا۔
حادثات کی روک تھام کے لئے بیگم پیٹ چوراہے پر یمراج اور چترگپت کے بھیس میں افراد نے گاڑی سواروں کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت سے واقف کروایا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ شراب پی کر یا تیز رفتاری سے گاڑی چلانا جان لیوا ہو سکتا ہے۔
پروگرام میں بیگم پیٹ ٹریفک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اے سی پی وینکٹیشورلو، سی آئی رام چندر، اور نپان کمپنی کے حیدرآباد برانچ ہیڈ سدھیر نائر نے شرکت کی۔