حیدرآباد

حیدرآباد: امریکہ کا ویزانہ ملنے پر ڈاکٹر کی خودکشی

امریکہ میں آبزروَرشپ مکمل کرنے کے بعد، انہیں ایک کالج میں ریزیڈنسی پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ ویزا اپ گریڈیشن کے لئے ہندوستان آئی تھیں۔ جب انہوں نے واپس جانے کے لئے جے-ون ویزا کے لئے دوبارہ درخواست دی تو وہ مسترد ہو گیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے شہر گنٹور سے تعلق رکھنے والی ایک ڈاکٹر نے امریکہ کا ویزا نہ ملنے کے باعث دل برداشتہ ہو کر حیدرآباد میں خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر روہنی کے طورپر ہوئی ہے، جنہوں نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

ڈاکٹر روہنی گزشتہ ایک سال سے میڈیکل تعلیم میں اسپیشلائزیشن کے لئے امریکہ جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت کی ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کی وجہ سے انہیں جے-ون ویزا نہیں مل سکا، جس پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ان کے ایک رشتہ دارنے بتایا کہ روہنی ایک ذہین طالبہ تھیں اور یو ایس ایم ایل ای کے لئے 12سال سے تیاری کر رہی تھیں اور اس کے تینوں مراحل کامیابی سے مکمل کر لئے تھے۔

امریکہ میں آبزروَرشپ مکمل کرنے کے بعد، انہیں ایک کالج میں ریزیڈنسی پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ ویزا اپ گریڈیشن کے لئے ہندوستان آئی تھیں۔ جب انہوں نے واپس جانے کے لئے جے-ون ویزا کے لئے دوبارہ درخواست دی تو وہ مسترد ہو گیا۔

یہی ویزا مسترد ہونا ان کی خودکشی کا سبب بنا۔۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد گنٹور منتقل کر دیا ہے۔