وقف املاک کے تحفظ کیلئے دعا کا اجتماعی نظم
سینکڑوں افراد اس اجتماع میں شریک ہوئے ہر ایک کی آنکھ سے آنسورواں ہوئے۔ قبل از نماز عشاء با جماعت اداکی گئی۔ بعدازاں مولانا حسان بن حسن الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے نماز اور دعا کے طریقہ سے واقف کروایا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) مرکزی حکومت کی جانب سے منظورہ وقف ترمیمی بل جو اب قانون بن چکا ہے کے خلاف سینکڑوں مسلمانوں نے کل رات عیدگاہ بلالی ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک پر صلوٰۃ الحاجت ادا کی اور مساجد، درگاہوں، مدرسوں، خانقاہوں، قبرستانوں، عید گاہوں اور وقف جائیدادوں کے تحفظ، دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم، ومنصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے رخت انگیز دعا کی گئی۔
سینکڑوں افراد اس اجتماع میں شریک ہوئے ہر ایک کی آنکھ سے آنسورواں ہوئے۔ قبل از نماز عشاء با جماعت اداکی گئی۔ بعدازاں مولانا حسان بن حسن الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے نماز اور دعا کے طریقہ سے واقف کروایا۔
نماز الحاجت انفرادی طور پر ادا کی گئی۔ بعدازاں مولانا حسان بن حسن الحمومی نے وقف قانون کیخلاف اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بارگاہ رب العزت میں دعا کی۔ اس موقع پر پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔ جناب عثمان محمد خان نے انتظامات کی نگرانی کی۔