حیدرآباد

حیدرآباد: کوٹھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے ڈرائیور کے پیٹ سے 2 انچ سے زائد لمبی سوئی نکالی

نلگنڈہ ضلع کے دیورکونڈہ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مرلی، جو حیدرآباد کے نلہ کنٹہ علاقہ میں مقیم ہے اور ایک ٹرانسپورٹ گاڑی چلاتا ہے، کافی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کنگ کوٹھی سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک حیران کن اور نادرسرجری کرتے ہوئے ایک ڈرائیور کے پیٹ سے 2 انچ سے زائد لمبی سلائی مشین میں استعمال ہونے والی سوئی نکالی ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

نلگنڈہ ضلع کے دیورکونڈہ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مرلی، جو حیدرآباد کے نلہ کنٹہ علاقہ میں مقیم ہے اور ایک ٹرانسپورٹ گاڑی چلاتا ہے، کافی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا۔

بار بار کی تکلیف کے بعد وہ کنگ کوٹھی سرکاری اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد مرلی کے پیٹ میں ایک بڑی سوئی موجود ہونے کی تصدیق کی۔

اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر ناتھ کی نگرانی میں جنرل سرجن ڈاکٹر بالراجو اور ڈاکٹر وینکٹیش کی ٹیم نے کامیاب سرجری کے ذریعہ اس سوئی کو نکال دیا۔ ڈاکٹر بالراجو کے مطابق سوئی تقریباً دو انچ سے بھی زیادہ لمبی تھی۔

سرجری کے بعد مرلی کی صحت بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ البتہ جب ڈاکٹروں نے اس سے پوچھا کہ یہ سوئی اس کے پیٹ میں کیسے پہنچی، تو مرلی نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

یہ واقعہ ڈاکٹروں کے لئے بھی ایک معمّہ بنا ہوا ہے، کیونکہ ایسی سوئی کا ازخود پیٹ میں چلے جانا ممکن نہیں لگتا۔