حیدرآباد
حیدرآباد: سافٹ ویرکمپنی میں آگ لگ گئی
عہدیداروں کے مطابق یہ آگ ایک سافٹ ویرکمپنی میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں لگی۔مقامی افراد نے دفترسے دھواں اٹھتا ہوادیکھااوراس سلسلہ میں فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابوپایا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے مادھاپور کی ایپاسوسائٹی میں لگی آگ کے نتیجہ میں کئی لاکھ روپئے مالیت کا سامان جل کرخاکسترہوگیا۔
عہدیداروں کے مطابق یہ آگ ایک سافٹ ویرکمپنی میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں لگی۔مقامی افراد نے دفترسے دھواں اٹھتا ہوادیکھااوراس سلسلہ میں فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابوپایا۔
اس واقعہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔مقامی افراد نے بتایا کہ اس واقعہ میں کمپنی میں رکھا سامان بشمول پرانا فرنیچر اوردیگر آلات جل کرخاکسترہوگئے۔فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔
اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھرکسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔