حیدرآباد: پہلے سگنل پر بھیک مانگنے والے زنخے اب سگنل پر ٹریفک کو باقاعدہ بنانے میں مصروف
اس سلسلہ میں ریاست کی حکمران جماعت کانگریس کے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔
حیدرآباد: زنخوں کی بہبود اوران کے لئے روزگار کے سلسلہ میں وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی نئی سونچ کے نتیجہ میں اب زنخے حیدرآباد میں بھیک مانگنے کے کام کے بجائے باضابطہ طورپرٹریفک والنٹرس کے طورپر شہر کے منتخب ٹریفک سگنلس پر ٹریفک کوباقاعدہ بنانے کا کام کررہے ہیں۔
اس سلسلہ میں ریاست کی حکمران جماعت کانگریس کے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعہ ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی۔
اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ ایک زنخہ پہلے ٹریفک پر رکی گاڑیوں میں سوارافراد سے بھیک مانگنا کرتا تھا تاہم اب یہ اسی زنخہ کے ٹریفک والنٹر کے طورپر خدمات پراس کی براداری سے تعلق رکھنے والے ایک زنخہ سے اس کی جذباتی ملاقات اور ٹریفک والنٹر کے طورپر خدمات پر خوشی کو دکھایاگیا ہے۔
ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے تجربہ کے طورپر شہر حیدرآباد میں ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے ان زنخوں کی خدمات ٹریفک والنٹرس کے طورپرحاصل کی گئی ہیں۔
ان کو مناسب تربیت دی گئی جس کے بعد انہوں نے اپنی خدمات کاآغاز کردیا۔ یہ ہندوستان کا پہلا زنخوں کی سرکاری طورپر بھرتی کا پروگرام ہے۔اس کا مقصد اس طبقہ کی بہبود ہے۔
وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت کے بعد 39 زنخوں کی خدمات تربیت کی تکمیل کے بعد اس مقصد کے لئے حاصل کی گئی۔