حیدرآباد
حیدرآباد: شاہ میر پیٹ کے ایک مندر میں مورتی کے گلے سے زیورات کا سرقہ
شہر کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ میں نامعلوم افراد نے منگل کی رات ایک مندر میں گھس کر زیورات کا سرقہ کرلیا۔
حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ میں نامعلوم افراد نے منگل کی رات ایک مندر میں گھس کر زیورات کا سرقہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو دروازہ توڑ کر مندر میں داخل ہوئے اور مورتی کے گلے سے زیورات نکال کر ان کا سرقہ کرلیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر شاہ میر پیٹ پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔
بو سونگھ کر پتہ لگانے والے کتے کی مدد لی گئی اور کتا مندر سے کچھ میٹر دور تک چل کر رک گیا۔ سراغ رساں ٹیم نے بھی جائے واقعہ کا دورہ کیا۔
پولیس، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ڈاکووں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔