حیدرآباد

حیدرآباد: پولیس کمشنر وی۔ سی۔ سجنّار سے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کی ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ حالات سے متاثر ہو کر جذبات میں آجاتے ہیں، لیکن یہی وہ وقت ہے جب صبر، حکمت اور قانون کی رہنمائی اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی جذبے سے شہر میں بھائی چارہ اور سماجی ہم آہنگی فروغ پائے گی۔

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی۔ سی۔ سجنّار نے آج اپنے عہدے کا باضابطہ جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین لینگویج ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، جناب حبیب محمد اور دیگر اہم شخصیات نے کمشنر پولیس سے ملاقات کی اور انہیں دلی دعاؤں اور تہنیتی کلمات سے نوازا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کہا کہ ہمارے ملک اور خاص طور پر حیدرآباد جیسے کثیر الثقافتی شہر میں امن و سکون کے قیام کے لیے قانون کی پاسداری انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حالات جیسے بھی ہوں، صبر و تحمل اور قانون کی احترام کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں۔ قانون ہی وہ رہنما ہے جو انصاف اور سلامتی کی راہ دکھاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگ حالات سے متاثر ہو کر جذبات میں آجاتے ہیں، لیکن یہی وہ وقت ہے جب صبر، حکمت اور قانون کی رہنمائی اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی جذبے سے شہر میں بھائی چارہ اور سماجی ہم آہنگی فروغ پائے گی۔

مولانا مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری نے کمشنر پولیس وی۔ سی۔ سجنّار کو نیک خواہشات پیش کیں اور دعا کی کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، شجاعت اور انصاف کے ساتھ انجام دیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد اور تلنگانہ کے انتظامی محکموں میں حالیہ دنوں میں کئی اہم افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ ان تبدیلیوں کے بعد وی۔ سی۔ سجنّار کو حیدرآباد پولیس کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ سابقہ پولیس کمشنر سی۔ وی۔ آنند کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کا اسپیشل چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وی۔ سی۔ سجنّار اس سے قبل ٹی جی آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور ایک فرض شناس آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

یہ ملاقات عوام میں خوش آئند سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے یہ مثبت پیغام ملتا ہے کہ مذہبی و سماجی رہنما اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے امن و سکون کے قیام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔