حیدرآباد

حیدرآباد: نوجوان کے قتل کی واردات

پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ اسے کہیں اور قتل کیا گیا اور بعد میں لاش اس کے گھر پر پھینکی گئی۔اس کے ارکان خاندان نے پیر کی صبح لاش دیکھی اوراس بات کی پولیس کو اطلاع دی۔

حیدرآباد: آئی ڈی اے بولارم میونسپلٹی کی کے بی آر کالونی میں پیر کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

مقتول کی شناخت 22سالہ جئے پرکاش کے طورپرکی گئی ہے جو پیشہ سے مزدور تھا اور آئی ڈی اے بولارم اور آس پاس کے علاقہ میں اینٹ کا کام کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ اسے کہیں اور قتل کیا گیا اور بعد میں لاش اس کے گھر پر پھینکی گئی۔اس کے ارکان خاندان نے پیر کی صبح لاش دیکھی اوراس بات کی پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کردیاگیا۔