جرائم و حادثات

نارائن پیٹ کی کاٹن مل میں بڑے پیمانہ پر آتشزدگی

آگ پر قابو پانے کے لیے نارائن پیٹ اور مکتھل سے بڑی تعداد میں فائر انجن اور دیگر واٹر ٹینکرس طلب کیے گئے تاکہ آگ کو دوسری ملوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔

حیدرآباد : تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ میں کاٹن مل میں بڑے پیمانہ پرآگ بھڑک اٹھی۔ اتوار کی صبح شارٹ سرکٹ کے باعث مل میں یہ آگ لگی جس میں کپاس کے بنڈل اور بیج جل گئے۔ قریبی رائس مل کے مزدوروں نے اس بات کی اطلاع مالک کو دی جس کے بعد مالک نے فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 آگ پر قابو پانے کے لیے نارائن پیٹ اور مکتھل سے بڑی تعداد میں فائر انجن اور دیگر واٹر ٹینکرس طلب کیے گئے تاکہ آگ کو دوسری ملوں تک پھیلنے سے روکا جاسکے۔ مل کے مالک نے بتایا کہ تقریباً 8 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w