حیدرآباد
حیدرآباد: میٹرو ٹرین میں ساڑھے تین لاکھ روپئے کے ساتھ سفر کی کوشش، مسافر کوگھرواپس جانا پڑا
ریزرو بینک کے ضوابط کے مطابق سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے نقد رکھنے کی اجازت ہے۔اس طرح اس شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، کو اس تلخ تجربہ کے بعد گھر واپس جانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے جوبلی ہلز چیک پوسٹ میٹرو اسٹیشن پر زائد رقم کے ساتھ سفر کی کوشش کرنے والے مسافر کوتلخ تجربہ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجہ میں وہ مایوسی کے عالم میں گھر واپس ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جوبلی ہلز چیک پوسٹ میٹرو اسٹیشن پر تلاشی کے دوران سکیورٹی ملازمین کو ایک شخص کے پاس 3.5 لاکھ روپے نقد رقم ملی۔
ریزرو بینک کے ضوابط کے مطابق سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے نقد رکھنے کی اجازت ہے۔اس طرح اس شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، کو اس تلخ تجربہ کے بعد گھر واپس جانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔