حیدرآباد

حیدرآباد: عطاپور میں پولیس کی تلاشی مہم

ڈی سی پی راجندرنگر زون کی ہدایت پر شہرحیدرآباد کے عطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود کے مختلف علاقوں جلال بابانگر، بھوپال نگر اور دیگر علاقوں میں پولیس نے کل شب تلاشی مہم چلائی۔

حیدرآباد: ڈی سی پی راجندرنگر زون کی ہدایت پر شہرحیدرآباد کے عطاپور پولیس اسٹیشن کے حدود کے مختلف علاقوں جلال بابانگر، بھوپال نگر اور دیگر علاقوں میں پولیس نے کل شب تلاشی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
پلر نمبر 100 پر سنسنی خیز واقعہ، نشے میں دھت شخص تار سے لٹک گیا
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

شہرحیدرآبادمیں جرائم کی وارداتوں کو روکنے کیلئے اس طرح کی مہم چلائی جارہی ہے جس کا مقصد عوامی مقامات پر شراب کے استعمال،جوئے خانوں اورغیرسماجی سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔

راجندرنگر پولیس انسپکٹرس،سب انسپکٹرس،اسپیشل پارٹی،ٹی ایس ایس پی اسٹاف ارکان نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔

پولیس نے غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خلاف نوجوانوں اورنابالغ لڑکوں کو انتباہ دیا۔