حیدرآباد

حیدرآباد: اسکول بس الٹ گئی۔ 12طلبہ زخمی

ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں اسکول بس الٹ گئی اور 12طلبہ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں اسکول بس الٹ گئی اور 12طلبہ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

یہ حادثہ شہرحیدرآباد کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

یہ بس بچوں کو اسکول لے جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس کار سے ٹکراکرالٹ گئی۔

شبہ کیاجارہا ہے کہ گاڑی کا بریک فیل ہوگیا اورڈرائیورہینڈبریک لگانے میں ناکام رہا۔اس حادثہ کے وقت گاڑی میں 25 تا 30 طلبہ سوارتھے۔زخمی طلبہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔