تلنگانہ

تلنگانہ: کانسٹیبل کا قتل۔ڈی جی پی کا سخت نوٹ،ملزم کی گرفتاری کی ہدایت

انہوں نے نظام آباد پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ملزم شیخ ریاض، جو گاڑیوں کی چوری اور طلائی چین چھیننے کے جرائم میں ملوث ایک عادی مجرم ہے، کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے۔ ریاض نے کانسٹیبل کو پولیس اسٹیشن لے جاتے وقت مہلک وار کر کے ہلاک کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈی جی پی بی شیوادر ریڈی نے نظام آباد سی سی ایس سے منسلک کانسٹیبل ای پرمود کے بزدلانہ قتل کا سخت نوٹ لیا۔

متعلقہ خبریں
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”
مولانا ابوالکلام آزاد فرد واحد کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذات میں خود ایک انجمن:ضلع کلکٹر محبوب نگر وزئیندرا بوئی
نوین یادو کی پُرجوش اپیل: "میں آپ کا اپنا بیٹا ہوں، میرے ساتھ کھڑے ہو جائیں”


ڈی جی پی نے ایماندار اور فرض شناس کانسٹیبل کے قتل پر گہرا دکھ اور افسوس ظاہر کیا۔


انہوں نے نظام آباد پولیس کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ملزم شیخ ریاض، جو گاڑیوں کی چوری اور طلائی چین چھیننے کے جرائم میں ملوث ایک عادی مجرم ہے، کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے۔ ریاض نے کانسٹیبل کو پولیس اسٹیشن لے جاتے وقت مہلک وار کر کے ہلاک کر دیا۔


ڈی جی پی ریڈی نے ملٹی زون-1 کے آئی جی پی چندر شیکھر ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور صورتحال پر قریبی نگرانی کریں۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ کانسٹیبل کے ارکان خاندان کو ہر ممکن مدد اور سہارا فراہم کریں۔


ڈی جی پی نے مفرورملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے تلاشی مہم انجام دینے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی جی پی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کو اعلیٰ ترجیح کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔