حیدرآباد
حیدرآباد: کار کئی گاڑیوں سے ٹکراگئی
شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی، پرگتی نگر میں کار کی ہلچل سے افراتفری مچ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی، پرگتی نگر میں کار کی ہلچل سے افراتفری مچ گئی۔
اس کار کو چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار مسلسل کئی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی بائیک سواروں نے اس حادثہ کا سبب بننے والی کار میں بیٹھے افراد کو پکڑلیا۔
کار میں سوار دو افراد حالت نشہ میں تھے۔برہم مقامی افراد نے ان کی پٹائی کردی اور گاڑی کو نقصان پہنچایا۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ان پکڑے گئے نوجوانوں کو طبی معائنہ کیلئے اسپتال منتقل کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ کار دہلی کی نمبرپلیٹ کی ہے جس میں شراب اور دیگر اشیا پائی گئیں۔