حیدرآباد

حیدرآباد: بلدیہ نے فٹ پاتھس پر لگائے گئے غیرمجازڈبوں کو منہدم کردیا

شہرحیدرآباد کے راجندرنگرمیں گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے راجندرنگرمیں گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی جانب سے انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت

اتوار کی صبح ہوئی اس کارروائی کے دوران میلاردیوپلی کے فٹ پاتھس کے غیرمجازقبضوں کو برخواست کیاگیا۔یہ ڈبے فٹ پاتھس پر لگائے گئے تھے۔

بلدیہ کی ٹیموں نے جے سی بی کی مدد سے ان ڈبوں کومہندم کردیا۔پولیس کے بھاری بندوبست کے درمیان یہ کارروائی انجام دی گئی۔

بلدیہ نے تقریبا 120ڈبوں کو منہدم کردیا۔روزانہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب راہگیروں کوہونے والی دشواریوں کے پیش نظر ان غیرمجازڈبوں کو منہدم کردیاگیا۔

بلدیہ نے اس مقام پر دوبارہ ڈبے لگانے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی انتباہ دیا۔