حیدرآباد

حیدرآباد: زیر تعمیر اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے تین مزدورہلاک

شہرحیدرآبادکی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی (کے پی ایچ بی)میں زیر تعمیر ایک بڑے اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے تین مزدورہلاک ہو گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکی کوکٹ پلی ہوزنگ بورڈ کالونی (کے پی ایچ بی)میں زیر تعمیر ایک بڑے اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے تین مزدورہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔ اڈگٹہ پرگتی نگر سے جے این ٹی یو تک سڑک کے بیچ میں کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کے قریب اہم شاہراہ پر یہ بڑا اپارٹمنٹ تعمیر کیاجارہا ہے۔

چھٹی منزل پر کام کے دوران سنٹرنگ اسٹکس ٹوٹ گئیں۔ لاٹھیوں کے ساتھ ہی دیوار گر گئی اور وہاں کام کرنے والے تین مزدور چھٹی منزل سے گر گئے۔

ان پر لاٹھیاں اور اینٹیں گرنے سے موقع پر ہی تینوں ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس مصروف سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔