دہلی

ایک لاکھ 83 ہزار ہندوستانیوں نے شہریت چھوڑدی

مملکتی وزیر خارجہ وی مرلیدھرن نے جمعہ کے دن لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ 2015 میں 1,31,489 ہندوستانی شہریوں نے اپنی شہریت ترک کردی۔ 2016 میں یہ تعداد 1,41,603 رہی۔

نئی دہلی: شہریت چھوڑدینے والے ہندوستانیوں کی تعداد گزشتہ چند سال میں قابل لحاظ حد تک بڑھ گئی ہے۔ سال 2017 میں یہ تعداد 1,33,049 تھی جو 5 سال بعد جاریہ سال اکتوبر تک بڑھ کر 1,83,741ہوگئی ہے۔

 مملکتی وزیر خارجہ وی مرلیدھرن نے جمعہ کے دن لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ 2015 میں 1,31,489 ہندوستانی شہریوں نے اپنی شہریت ترک کردی۔ 2016 میں یہ تعداد 1,41,603 رہی۔

سال 2017 میں 1,33,049  اور سال 2018 میں 1,34,561 ہندوستانیوں نے دیگر ممالک کی شہریت اختیار کرلی۔سال 2019میں یہ تعداد 1,44,017‘ سال2020میں 85,256  اور سال 2021میں 1,63,370 رہی۔