کھیل

حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج نے بالآخر اِس راز سے پردہ اُٹھادیا؟

محمد سراج نے کہاکہ مجھے زیادہ ذمہ داری ملتی ہے تو میری کارکردگی خود بخود بہتر ہو جاتی ہے۔ یہ ذمہ داری مجھے اعتماد دیتی ہے اور خوشی بھی۔ میں نے ایجبسٹن میں کہا تھا کہ لوگ میرے بارے میں باتیں کر رہے ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان باتوں کو ختم کیا جائے۔

حیدرآباد: حیدرآباد تیز گیند باز محمد سراج نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھایا کہ آخر وہ جسپریت بُمراہ کی غیر موجودگی میں بہتر کارکردگی کیوں دکھاتے ہیں۔ انگلینڈ کے حالیہ دورے میں سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 23 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کے لیے کلیدی بولر کے طور پر اُبھرے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
میں شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں: ہاردک پانڈیا
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

خاص طور پر ان مقابلوں میں جب بُمراہ ٹیم کا حصہ نہیں تھے، سراج نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی اور ٹیم کو اہم کامیابیاں دلائیں۔

ریو اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سراج نے اوول ٹیسٹ کا حوالہ دیا، جہاں بُمراہ کی غیر موجودگی میں انہوں نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلش بلے بازوں کو سخت مشکلات میں ڈال دیا۔

محمد سراج نے کہاکہ مجھے زیادہ ذمہ داری ملتی ہے تو میری کارکردگی خود بخود بہتر ہو جاتی ہے۔ یہ ذمہ داری مجھے اعتماد دیتی ہے اور خوشی بھی۔ میں نے ایجبسٹن میں کہا تھا کہ لوگ میرے بارے میں باتیں کر رہے ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ ان باتوں کو ختم کیا جائے۔ لوگ میری جدوجہد نہیں جانتے، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ان باتوں کا جواب اپنی کارکردگی سے دوں گا۔”

محمد سراج نے مزید کہا کہ بُمراہ کی انجری اور محدود میچ شیڈول کے باعث وہ اپنی ٹیم کے بولنگ یونٹ میں اعتماد اور مثبت سوچ پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

“جب جسی بھائی (بُمراہ) نہیں تھے تو میں نے ساتھی بولرز جیسے آکاش دیپ وغیرہ کو یہی کہا کہ ہم یہ کر سکتے ہیں، ہم وہی کامیابی دہرا سکتے ہیں جو پہلے حاصل کی تھی۔” سراج کی یہ وضاحت واضح کرتی ہے کہ ذمہ داری اور اعتماد ہی ان کی کامیابی کا اصل راز ہے۔