حیدرآباد

مودی حکومت باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتی: ٹی ہریش راؤ

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت قبائلیوں کے بارے میں نہیں سوچتی، اگر ملک میں قبائلی آبادی 10.50 کروڑ ہے تو مرکزی حکومت نے بجٹ میں ناکافی رقم الاٹ کی ہے جبکہ قبائلیوں کی بہبود کے لئے ریاستی بجٹ میں 13,413 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راؤ نے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ مودی حکومت باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔ انہوں نے ریاستی وزیر قبائلی بہبود ستیہ وتی راٹھور کے ساتھ نظام پیٹ میں تلنگانہ ایرکل عزت نفس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت قبائلیوں کے بارے میں نہیں سوچتی، اگر ملک میں قبائلی آبادی 10.50 کروڑ ہے تو مرکزی حکومت نے بجٹ میں ناکافی رقم الاٹ کی ہے جبکہ قبائلیوں کی بہبود کے لئے ریاستی بجٹ میں 13,413 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے فلاحی پروگراموں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ نظام پیٹ میونسپلٹی میں ماضی میں دو بستی دواخانے تھے ان کے علاوہ 8بستی دواخانوں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔ دو تین ماہ میں یہ دواخانے عوام کے لئے دستیاب ہوجائیں گے۔