حیدرآباد

حیدرآباد کی ترقی کیلئے انتھک محنت کی جارہی ہے:کلکٹر

ضلع کلکٹر حیدرآباد انودیپ دوری شیٹی نے کہا ہے کہ ہم ضلع کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ کلکٹریٹ میں 76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرایاگیا۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر حیدرآباد انودیپ دوری شیٹی نے کہا ہے کہ ہم ضلع کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ کلکٹریٹ میں 76 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر قومی پرچم لہرایاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

اس موقع پر پولیس نے سلامی دی۔بعد ازاں عظیم شخصیات کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ کلکٹر نے ضلع کے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 691 سرکاری اسکولوں اور 235 امداد ی ا سکولوں میں مجموعی طور پر 93,125 طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے اسکولوں میں طلباء کی حاضری میں روزانہ 75 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 میں اسکول اسسٹنٹ اساتذہ کی 630 ملازمتیں پُر کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام ضلع حیدرآباد میں 91 یو پی ایچ سی ایس اور 169 بستی دواخانوں کے ذریعہ عوام کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

محکمہ ریونیو کی سرپرستی میں ضلع میں اہل افراد کے لیے پنشن کی تقسیم کویقینی بنایاجارہا ہے۔