حیدرآباد

حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

اپنے دورہ کے دوران کلکٹر نابینا ومعذور بچوں سے ملاقات کی اور ماتحت عہدیداروں کوہدایت کہ اس کیمپس میں جو ضروریات ہیں اس کی تکمیل کریں۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر اور مجسٹریٹ حیدرآباد سری انودیپ دوریشٹی،آئی اے ایس نے آج بہادرپورہ منڈل کے گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفا اردو میڈیم، گورنمنٹ پرائمری وہائی اسکول اسکول برائے نابینا کا اچانک دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران وہ نابینا ومعذور بچوں سے ملاقات کی اور ماتحت عہدیداروں کوہدایت کہ اس کیمپس میں جو ضروریات ہیں اس کی تکمیل کریں۔

متعلقہ خبریں
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع حیدرآباد محترمہ آر روہنی ایم آر او بہادرپورہ اور بلدیہ وواٹر ورٹس کے عہدیدار بھی اس دورہ میں شامل تھے۔

ہیڈ ماسٹر محترمہ ریاست فاروق، جناب محمد مسعود الدین احمد، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری، جناب ظہیر الدین، محمد عبدالمقتدر اویس کےعلاوہ دیگر حضرات بھی موجودتھے ۔