حیدرآباد

حیدرآباد کی ادب نوازی کا کا کوئی ثانی نہیں،مہارشٹرا کے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹرسلیم محی الدین کا تاثر

ریاست مہارشٹرا کے ممتاز ماہر تعلیم و شاعر ڈاکٹرسلیم محی الدین کا ایوان بقا واقع بیگم پیٹ حیدرآباد میں شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ منفرد لب ولجہ کے شاعر سیف نظامی نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں ایسے قلمکاروں کی میزبانی کا شرف حاصل ہورہا ہے جنہوں نے اردو ادب کے لئے اپنی زندگی صرف کردی ۔

حیدرآباد: ریاست مہارشٹرا کے ممتاز ماہر تعلیم و شاعر ڈاکٹرسلیم محی الدین کا ایوان بقا واقع بیگم پیٹ حیدرآباد میں شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ منفرد لب ولجہ کے شاعر سیف نظامی نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں ایسے قلمکاروں کی میزبانی کا شرف حاصل ہورہا ہے جنہوں نے اردو ادب کے لئے اپنی زندگی صرف کردی ۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

حیدرآباد شہر ہمشہ سے ہی سچے خدمت گاران شعر وادب کا معترف رہا ہے۔اس منفرد اور مخصوص شعری نشست کی صدارت ڈاکٹر علیم خان فلکی صدر سوشو ریفارم سوسائٹی حیدر آباد نے کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایوان بقا کی یہ انفرادیت ہے کہ یہاں ہر مکتب فکر اور ہر مسلک و نہج کے قلمکار کی یکساں قدر و منزلت کی جاتی ہے خالص شعراء و ادباء کی حسین محفل کا مشاہدہ کرنا ہو تو آپ ایوان بقا کو دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیف نظامی جیسے مہمان نواز و ادب شناس شخص کی اب شہر میں قلت ہوگئی ہے۔ اس پر آشوب دور میں بھی انہوں نے یہ بزم آرائی کا خوبصورت سلسلہ قائم رکھا ہے جس کے لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر ایک مخصوص شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیاکہنہ مشق شاعر ارشد شرفی نے بہت عمدہ طریقے سے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

شاعری کے پہلے دور میں شعراء کرام نے اپنا نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی دوسرا دور غزل کارہا جس میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر علیم خان فلکی، مہمان خصوصی ڈاکٹر سلیم محی الدین ، سیف نظامی ، ارشد شرفی، شکیل حیدر، سعداللہ خان سبیل نے مختلف تخلیقات پیش کرکے داد وتحسین حاصل کی۔ اس موقع پر شاہ زیب خان ، شاہ یار خان و دیگر موجود تھے۔رات دیر تک یہ محفل جاری رہی جس میں اردو ادب کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔