کوکٹ پلی کے ایف ٹی ایل حدود میں حائیڈرا کی انہدامی کارروائی (ویڈیو وائرل)
شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی کے علاقہ میں اپنا آپریشن شروع کیا۔ کوکٹ پلی نلہ چیرو تالاب کے ایف ٹی ایل حدود میں غیر مجاز تعمیرات کو مہندم کردیا۔پولیس کے بھاری بندوبست کے دوران حیدراکی ٹیموں نے یہ انہدامی کارروائی انجام دی۔
حیدرآباد: تالابوں اورنہروں کے ایف ٹی ایل اوربفرزون میں غیر مجازتعمیرات کی نشاندہی اور ان کو منہدم کرنے کیلئے سرگرم حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن(حائیڈرا)نے تقریبا دوہفتوں کی خاموشی کے بعد اتوار کو دوبارہ اپنی سرگرمی میں تیزی پیداکرتے ہوئے انہدامی کارروائی شروع کی۔
اس ادارہ نے شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی کے علاقہ میں اپنا آپریشن شروع کیا۔ کوکٹ پلی نلہ چیرو تالاب کے ایف ٹی ایل حدود میں غیر مجاز تعمیرات کو مہندم کردیا۔پولیس کے بھاری بندوبست کے دوران حیدراکی ٹیموں نے یہ انہدامی کارروائی انجام دی۔اس موقع پر مقامی افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے حائیڈرا کی ٹیموں کو اس کارروائی سے روکنے کی ناکام کوشش کی۔
نلہ چیرو تالاب کا رقبہ 27 ایکڑ ہے، 7 ایکڑ پر غیرمجاز قبضے کرتے ہوئے عمارات کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہیں۔ بفر زون میں 25 اپارٹمنٹس اور عمارتیں تعمیر کی گئیں۔حائیڈرا حکام نے پہلے ہی ان عمارتوں میں رہنے والوں کو نوٹس جاری کی ہے۔سنگاریڈی ضلع کے امین پور اور کرشنا ریڈی پیٹ میں بھی حائیڈرا کے انہدام کا کام تیزی سے جاری ہے۔
انہدام کا کام پولیس کی بھاری تعداد کی موجودگی کے درمیان انجام دیاگیا۔ ضلع کے امین پور منڈل کے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ عمارتوں کا معائنہ کیاگیا۔ عہدیداروں نے کشتاریڈی پیٹ میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی 3 عمارتوں کا معائنہ کیا۔
ریونیو عملے کو مکمل سروے کرنے اور حدود کا تعین کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ بعد ازاں پٹیل گوڈا میں سروے نمبر 12 میں مکانات، بڑے اپارٹمنٹس کا جائزہ لیا گیا۔تالاب کے علاقہ، ایف ٹی ایل اور بفر زون کی حدود کی نشاندہی کی گئی ۔ اگلے دن کی صبح معائنہ کے بعد آپریشن شروع کر دیا گیا۔