حیدرآباد

حائیڈرا نے اپنی انہدامی کارروائیوں کے 100 دن مکمل کرلئے

یہ ادارہ 19 جولائی کو "حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ اسسٹ پروٹیکشن ایجنسی" (HYDRA) کے تحت ایک حکومتی حکم نامہ کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا اور 5 اکتوبر کو گورنر جیشنو دیو ورما کے دستخط سے مکمل اختیارات دیے گئے تھے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے عوامی اثاثوں کے تحفظ اور مقامی جھیلوں کے آس پاس آفات کے انتظام کے لیے قائم کی گئی حائیڈرا ایجنسی نے اپنی کارروائی کے 100 دن مکمل کر لیے ہیں۔

یہ ادارہ 19 جولائی کو "حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ اسسٹ پروٹیکشن ایجنسی” (HYDRA) کے تحت ایک حکومتی حکم نامہ کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا اور 5 اکتوبر کو گورنر جیشنو دیو ورما کے دستخط سے مکمل اختیارات دیے گئے تھے۔

پہلے 100 دنوں کے دوران حائیڈرا نے اووٹررنگ روڈ کے اندر تقریباً 111.72 ایکڑ رقبہ اپنے قبضہ میں لے لیا اور جھیلوں کے اطراف اور بفر زون میں غیر مجاز262 تجاوزات کو مسمار کردیا۔ ان کارروائیوں کا مقصد آبی ذخائر، عوامی اراضی اور پارکوں کو غیر قانونی تعمیرات سے بچانا ہے۔

تاہم، حائیڈرا کے اقدامات پر تنقید بھی کی گئی ہے، کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے زیادہ تر کم آمدنی والے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے، جس کی وجہ سے کمزور طبقات کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

 بعض مقامات پر مکانات کو بغیر پیشگی اطلاع اور قانونی دستاویزات ہونے کے باوجود مسمار کردیا گیا، جس پر ہائیکورٹ نے بھی سوالات اٹھائے ہیں اور طریقہ کار کی وضاحت پر زور دیا ہے۔

یہ ادارہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر ملّو بھٹی وکرامارکا کی قیادت میں جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈی اے اور دیگر مقامی اداروں کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔