یوروپ

سویڈن کے سائنسداں کو نوبل انعام برائے میڈیسن

سویڈن کے سائنسداں سوانتے پابو نے جاریہ سال کا نوبل انعام برائے میڈیسن جیتا ہے۔ انہیں یہ انعام انسانی ارتقا سے متعلق ان کی دریافتوں کے لئے دیا گیا۔

اسٹاکہوم: سویڈن کے سائنسداں سوانتے پابو نے جاریہ سال کا نوبل انعام برائے میڈیسن جیتا ہے۔ انہیں یہ انعام انسانی ارتقا سے متعلق ان کی دریافتوں کے لئے دیا گیا۔

ان کی تحقیق سے ہمارے مدافعتی نظام پر نئی روشنی پڑتی ہے۔ ایوارڈ کمیٹی نے یہ بات بتائی۔ پابو نے نئی تکنیک کو فروغ دیا جس سے محققین کو آج کے انسانوں اور قدیم دور کے انسانوں کے جینوم کا تقابل کرنے میں مدد ملی۔

منگل کے دن نوبل انعام برائے طبیعات‘ چہارشنبہ کے دن برائے کیمیا اور جمعرات کے دن برائے ادب کا اعلان ہوگا۔ 2022 کے نوبل امن انعام کا اعلان جمعہ کے دن کیا جائے گا۔

نوبل انعام برائے معاشیات کا اعلان 10 اکتوبر کو ہوگا۔ نوبل انعام پانے والے کو 10 ملین سویڈش کرونر (تقریباً 9 لاکھ امریکی ڈالر) کی رقم نقد دی جاتی ہے۔ یہ رقم 10 دسمبر کو دی جائے گی۔