سوشیل میڈیایوروپ
ٹرینڈنگ

میرے جوتے چاٹو، سفید فام شخص کا سیاہ فام طالب علم سے شرمناک سلوک (ویڈیو دیکھیں)

سفید فام شخص کی جانب سے اسکول جانے والے سیاہ فام طالب علم کے ساتھ متعصبانہ سلوک کی ویڈیو نے لوگوں کو افسردہ کردیا۔

لندن: سفید فام شخص کی جانب سے اسکول جانے والے سیاہ فام طالب علم کے ساتھ متعصبانہ سلوک کی ویڈیو نے لوگوں کو افسردہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
میانمار میں جھڑپیں : ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر پہنچ گئے
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
اسکول کا چپراسی 4 سالہ طالبہ سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار

انگلینڈ کی کاؤنٹی کمبریا میں ایک سیاہ فام اسکول کے لڑکے کو ایک سفید فام مرد کے جوتے کو چومنے پر مجبور کیا گیا،‘نسلی بدسلوکی کی مذکورہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایک سفید فام شخص کو اسکول یونیفارم میں ملبوس سیاہ فام لڑکے کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سفید فام لڑکا بچے کو حکم دیتا ہے کہ‘اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھو اور میرے جوتے کو چاٹو’دوسرے صورت میں تمہیں بہت مارا جائے گا۔ملزم سیاہ فام بچے سے بار بار کہتا ہے کہ‘میرے جوتے کو چاٹو’، اس دوران کیمرہ کے پیچھے موجود لوگوں کو ہنستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

اسکول کا لڑکا اس دوران مزاحمت کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن چار و ناچار جھک جاتا ہے اور سفید فام لڑکے کے کیچڑ والے جوتے کو چاٹنے پر مجبور ہوتا ہے۔آن لائن ایک اور کلپ بھی پوسٹ کی گئی ہے، جس میں وہی لڑکا سڑک پر دوسرے طالب علم کو تنگ کرنے کے لیے اس کے پیچھے پیچھے گھوم رہا ہے۔

اس نے طالب علم کو دو بار مکے بھی مارے۔انگلینڈ میں اس واقعے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور طالب علم پر تشدد کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران اس واقعے سے متعلق آن لائن گردش کرنے والی تصاویر اور اس واقعے پر کمیونٹی میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ ہیں۔

a3w
a3w